کانگریس کے سینئر لیڈر مری ششی دھر ریڈی نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کی
جانب سے گزشتہ روز بابری مسجد معاملہ میں دیئے گئے حکم کے پیش نظر مرکزی
وزیر اوما بھارتی کو استعفی دے دینا چاہئے۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اوما بھارتی کا
دعوی ہے کہ بابری
مسجد شہادت معاملہ میں کوئی سازش نہیں رچی گئی تھی جو بالکل غلط ہے۔ششی دھر ریڈی نے کہاکہ اُس وقت کی اترپردیش کی کلیان سنگھ حکومت نے عدالت
کو تحریری طورپر یہ یقین دہانی کروائی تھی کہ بابری مسجد کو منہدم نہیں کیا
جائے گا لیکن ایسا ہوا ۔